غیر قانونی طور پر یونان جانے والے 5 سو پاکستانی ترکی میں پھنس گئے

Published On 12 May 2016 03:16 PM 

سفارتخانے کی جانب سے بھی پاکستانیوں کی مدد نہیں کی جا رہی ، دنیا نیوز دو ماہ سے قید پاکستانیوں کی آواز بن گیا

لاہور (دنیا نیوز ) یونان میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش کرنے والے 5 پاکستانی ترکی میں پھنس گئے ، گرفتار پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کی جانب سے بھی کوئی مدد نہیں کی جا رہی ، دنیا نیوز دو ماہ سے ترکی قید پاکستانیوں کی آواز بن گیا ۔ آرام دہ زندگی اور بہتر روز گار کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یونان جانے والے پانچ سو پاکستانیوں کی زندگی عذاب میں پھنس گئی ۔ یونان میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش پر 5 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے ترکی بھیج دیا گیا ، بے دخل کئے گئے پاکستانی دو ماہ سے ترک حکام کی قید میں موجود ہیں ۔ گرفتار پاکستانیوں نے ترکی سے دنیا نیوز سے رابطہ کر کےبتایا کہ انہیں پاکستان ڈیپورٹ نہیں کیا جا رہا ہے ۔
ترک حکام کہتے ہیں پاکستانی حکومت آپ کو واپس نہیں لے رہی ، سفارتخانے کو شناختی کارڈ نمبر بھی دیئے لیکن کوئی جواب نہیں آیا ۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ شدید اذیت کا شکار ہیں ، سفارتخانے کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے جا رہے ہیں ، حکمران خدا کے لئے ہماری آواز سنیں اور انہیں اس عذاب سے نجات دلائیں ۔