کراچی :دو دریا سے ملنے والا بچہ ایدھی ہوم میں 5 روز سے والدین کا منتظر

کراچی :دو دریا سے ملنے والا بچہ ایدھی ہوم میں 5 روز سے والدین کا منتظر

کراچی (دنیا نیوز ) ایدھی ہوم کراچی میں موجود ننھے فرشتے کی نگاہیں 5 روز سے دروازے پر لگی ہیں ، ابھی تک بچے کے والدین یا رشتہ داروں میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔

اس بچے کو میں کیا نام دوں ، ہر بچے کی طرح اس ننھے فرشتے کے چہرے پر معصومیت اور شرارت موجود ہے مگر اس کی شرارتوں کو اس کے انتظار نے کہیں گم کر دیا ہے ۔

کراچی کے ساحل دو دریا سے جمعرات کے روز ملنے والے بچے کو عبداللہ کا نام دیا گیا ہے ۔ عبداللہ ابھی اس ننھی سے عمر میں بول نہیں سکتا لیکن موبائل چلانا خوب جانتا ہے ، مگر اس کے اندر کی اداسی موبائل میں بھی ایسی ہی چیزیں تلاش کر رہی ہے ۔

اس معصوم بچے کی تلاش میں اب تک اس کے والدین سمیت رشتہ داروں کا انتظامیہ سے رابطہ نہ کرنا لمحہ فکریہ ضرور ہے ۔