تحریک انصاف کا کارٹون سیریز ڈورے مون پر پابندی کا مطالبہ، قرار داد جمع

Published On 03 Aug 2016 06:29 PM 

جاپانی کارٹون اور ہندی ڈبنگ ڈورے مون کا معاملہ پنجاب اسمبلی کے ایوان تک پہنچ گیا۔ دنیا نیوز نے قومی معاشرت اور زبان کو بچانے کا معاملہ اٹھایا تو اپوزیشن کارٹونز کے خلاف قرارداد لے آئی۔

لاہور: (دنیا نیوز) ڈورے مون کارٹونز ہروقت ٹی وی چینلز پر تو بچوں کی تعلیم اور صحت ہونے لگی متاثر ۔ ڈورے مون کارٹونز پر والدین کو بھی ہوئی تشویش۔ دنیا نیوز نے معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا تو ماہرین کو بھی اس ایشو پر کیا بیدار۔ ڈورے مون کارٹونز کے خلاف دنیا نیوز سے آواز اٹھی تو اپوزیشن پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی۔ تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور نے قرارداد جمع کرا کر پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے یہ کارٹون چلنے سے بچوں کی تعلیمی اور جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ پیمر ا کو پابند کیا جائے کہ ان کارٹونز کو بند کیا جائے یا مخصوص وقت کے لئے چلایا جائے۔ قرارداد میں تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ ان ہندی کارٹونز کی وجہ سے ہماری زبان اور معاشرت بھی تباہ ہو رہی ہے ۔