غلط انجکشن لگنے سے یاسین ملک کا دایاں بازو کام کرنا چھوڑ گیا

غلط انجکشن لگنے سے یاسین ملک کا دایاں بازو کام کرنا چھوڑ گیا

سرینگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی حراست میں مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماء یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تشویشناک حالت میں سینٹرل جیل سے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں کہ ان کے شوہر کو جان بوجھ کر غلط انجکشن لگایا گیا ہے اور یہ قابض افواج کی جانب سے ان کو مارنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے دائیں بازو میں حد سے زیادہ سوجن کی وجہ سے آپریشن تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے بازو ناکارہ ہونے کے خدشے کا بھی اظہار کر دیا۔

یاد رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جد و جہد تیز ہوتے ہی قابض افواج نے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا تھا۔ تب سے شدید بیماری کے باوجود وہ سری نگر کی سینٹرل جیل میں مقید ہیں۔