3سال میں دنیا بھرسے2لاکھ66ہزارپاکستانی ملک بدر

Published On 16 Jan 2017 11:48 AM 

سعودیہ نے ریکارڈ 1لاکھ 39ہزار جبکہ امارات نے 18ہزار476پاکستانی نکالے امریکا سے 339، چین133، برطانیہ6939، پاناما سے 11پاکستانی بھیجے گئے

اسلام آباد(روزنامہ دنیا) دنیا بھر سے گزشتہ 3سال میں2لاکھ66ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 1لاکھ39ہزار49 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 18ہزار476،برطانیہ سے 6 ہزار939،امریکا سے 339،چین سے 133 اور عمان سے 7ہزار400 پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر نکالا گیا ۔ پاناما سے بھی 2016میں 11پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔


دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سال میں ملائیشیا سے 10ہزار505،ترکی سے 5ہزار121، یونان سے 4ہزار965،جنوبی افریقہ سے 1369،تھائی لینڈ سے 880،روس سے 532،فرانس سے 444،بحرین سے 700،کویت سے 368،ہانگ کانگ سے 200،جرمنی سے 449،سری لنکا سے 413، بھارت سے 27، اسپین سے 242،آسٹریلیا سے 88، کینیڈا سے 195،ایران سے 175 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔
دستاویزات کے مطابق بلجیم ، یوگنڈا، یمن ، لیبیا، سنگاپور، بنگلہ دیش، کینیا، آذربائیجان ، برازیل ، فلپائن، جاپان ، یوکرائن ، سوئیڈن ، پولینڈ، تنزانیہ، بیلاروس، میکسیکو، زمبابوے ، اسکاٹ لینڈ، نیپال، ہنگری، افغانستان، بوسنیا، پاناما، مالٹا، فن لینڈ، سوئٹزر لینڈ و دیگر ممالک سے بھی پاکستانیوں کونکالا گیا ۔