کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے

Published On 22 Feb 2017 09:54 AM 

جماعت کی ویب سائیٹ کو چنائے سے آپریٹ کیا جا رہا ہے ، تمام تر تفصیلات وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئیں

لاہور ( دنیا نیوز ) لاہور میں سانحہ مال روڈ کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملے ۔ دہشت گرد تنظیم کی ویب سائیٹ بھارت کے شہر چنائے سے آپریٹ کرنے کے شواہد مل گئے ۔ مال روڈ خودکش حملے میں حساس اداروں کی اہم پیش رفت ، دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا تو تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ جماعت کے تانے بانے بھی بھارت سے ملتے ہیں ۔ جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کو بھارت کے شہر چنائےکے وسط سے آپریٹ کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کی مدد سے شواہد بھی اٹھے کر لئے گئے ہیں ۔ تمام تر تفصیلات وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئیں جو اپنی رائے کے ساتھ رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ کی مزید چھان بین کے بعد مسئلہ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے گا ۔ 13 فروری کی شام لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی تھی اور خود کش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی تھی ۔