پاکستان
خلاصہ
- کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کی اہلیہ نے انسانی حقوق کمیشن کے ورنکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو خط لکھا ہے، جس میں اپنے خاوند کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) پاک فوج کے کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین نے جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کے ورنکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں اپنے خاوند حبیب ظاہر کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ان کے شوہر فیصل آباد کی ایک نجی فیکٹری میں ملازم تھے، حبیب ظاہر 5 اپریل کو انٹرویو دینے کیلئےکھٹمنڈو گئے اور لاپتہ ہو گئے، خدشہ ہے انہیں جاوید انصاری نامی شخص نے دھوکے سے بلا کر اغوا کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی حبیب ظاہر کی اہلیہ نے انسانی حقوق کمیشن کو 12 اپریل کو خط بھیجا تھا۔