تین سے چار ماہ انتہائی اہم ہیں، چودھری نثار

تین سے چار ماہ انتہائی اہم ہیں، چودھری نثار

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، تین سے چار ماہ ملکی سیاسی تاریخ کے حوالے سے اہم ترین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کی عزت عہدوں سے نہیں بلکہ کردار سے ہوتی ہے، حلقے کے ترقیاتی کام نہیں رکیں گے۔ تمام ناظمین کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق ناظم راجہ طارق محمود کے گھر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر داخلہ ان کے بڑے بھائی راجہ بشیر مرحوم کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آئے تھے۔