سیالکوٹی نوجوان نے شادی کر کے کینیڈین خاتون کو لوٹ لیا

سیالکوٹی نوجوان نے شادی کر کے کینیڈین خاتون کو لوٹ لیا

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سوشل پر پاکستانی لڑکے سے دوستی کینڈین خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔ سیالکوٹ کے شہری سے شادی کے جھانسے میں اینی میری پاکستان آئیں، فہد ابرار نامی نوجوان کے کہنے پر اسلام قبول کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم فہد نے چھ ماہ بعد ہی 32 ہزار ڈالر ہتھیا لئے اور تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔ خاتون نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کر اسے انصاف فراہم کیا جائے۔