150 من مضر صحت گٹکا فیکٹری میں چھپایا گیا تھا جو کہ پورے سندھ میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
کراچی: ( دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 150 من گٹکا پکڑ لیا جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ پولیس کے مطابق گٹکا ایک فیکٹری کی آڑ میں تیار کیا جا رہا تھا ۔ گٹکے کی تیاری میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گٹکا تیاری کے بعد پورے سندھ میں فروخت کے لیئے بھیجا جاتا تھا۔