'نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، آج کے فیصلے نے مہر ثبت کر دی'

'نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، آج کے فیصلے نے مہر ثبت کر دی'

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف صرف نشانہ تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقال کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے۔