اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کی خوشی میں فلمی ہو گئے۔ بالی وڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے مائی نیم از خان کے مشہور ڈائیلاگ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
’مائی نیم از خان، اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانت ہونے پر فلمی ٹویٹ کر دیا۔
My name is Khan and I am not a terrorist. Moreover, the SC has pronounced me Sadiq and Ameen and I am coming after them crooks!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 2, 2018
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ (میرا نام خان ہے اور میں دہشتگرد نہیں ہوں) سپریم کورٹ مجھے صادق اور امین قرار دے چکی ہے، اب میں چوروں کو پکڑنے جا رہا ہوں۔