زینب قتل کیس میں پیش رفت، دنیا نیوز نے مبینہ ملزم کی نئی فوٹیج حاصل کر لی

Published On 13 Jan 2018 03:06 PM 

فوٹیج میں مبینہ ملزم کو مقتولہ کے گھر کے باہر چکر لگاتے اور بازار میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز ) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت، دنیا نیوز نے مبینہ ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، فوٹیج میں مبینہ ملزم کو مقتولہ کے گھر کے باہر چکر لگاتے اور بازار میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ قصور: ننھی زینب کی بے حرمتی کرنے والا درندہ 4 روز بعد بھی آزاد

مشکوک شخص 4 جنوری کو باراز میں گھومتا نظر آیا، شام پانچ بجکر چھبیس منٹ پر گلی کا چکر بھی لگایا۔ مبینہ ملزم کا قد تقریباً پانچ فٹ دس انچ اور اس کی داڑھی ہے، مبینہ ملزم نے سر پر ٹوپی، کوٹ اور شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔