جے آئی ٹی کے افسران لاہور کی جیل میں قید چیک ری پبلک کی ماڈل سے تفتیش کریں گے۔
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو ہیروئن کی برآمدگی کے معاملے پر ماڈل سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تمام حساس اداروں سے ایک ایک قابل افسر کا نام شامل کرنے کیلئے فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ جے آئی ٹی کے افسران لاہور کی جیل میں قید چیک ری پبلک کی خاتون سے تفتیش کریں گے، غفلت برتنے والے اے ایس ایف اور اے این ایف کے اہلکاروں سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ جی ائی ٹی میں تمام سکیورٹی ایجنسیوں سمیت کسٹم، اے این ایف،ایس ایف کے قابل افسران شامل کر لئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی کو لاہور ائر پورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فلم بھی مہیا کی جائے گی۔ تفتیش کے بعد غیر ملکی افراد کے ملوث ہونے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جا ئے گا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا ئے گی۔
خیال رہے لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابطق چیک ری پبلک کی ماڈل لاہور سے دبئی جا رہی تھی۔