پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں میں ریاکار نہیں بلکہ اپنے ماضی اور حال کی مکمل ذمہ دار ہوں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں نے نا صرف ان کے لباس پر تنقید کی ہے بلکہ ان کے ڈانس پر بھی کمنٹس کیے ہیں۔
Whatever I do or have done has been on mainstream TV.
— Reham Khan (@RehamKhan1) January 20, 2018
No secrets behind closed doors like others.
These images are from the BBC.
I own my past like I own my present.
I unlike ppl you follow am NOT a hypocrite https://t.co/oZLLvLrwwl
ریحام خان نے اس تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ریاکار نہیں، میں اپنے ماضی اور حال کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔ دوسروں کی طرح بند دروزاوں کے پیچھے چھپی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے جو بھی ماضی میں کیا اور جو کام بھی اب کرتی ہوں، ٹی وی چینلز پر سب کے سامنے آ کر کرتی ہوں۔