زینب قتل کیس ، قصور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا

Published On 22 Jan 2018 10:33 AM 

ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس ہتھکڑی لگا کر اپنے ساتھ لے گئی

قصور (دنیا نیوز ) زینب قتل کیس میں قصور پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی کہ ملزم کو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے ہتھکڑی لگائی اور اپنے ساتھ لے گئی جہاں اس سے زینب قتل کیس کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جائے گی۔