عدلیہ مخالف بیانات: سپریم کورٹ کا دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Published On 02 Feb 2018 02:48 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدلیہ مخالف تقاریر پر سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے وزیر مملکت برائے نجکاری کو 7 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس

 دوسری جانب چیف جسٹس نے طلال چودھری توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت کے لئے بینج تشکیل دے دیا۔ وزیر مملکت کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ 3 رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس اعجازافضل کریں گے، بنچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں، 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت 6 فروری کو کرے گا۔

 خیال رہے گزشتہ روز چیف جسٹس نے طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لیا تھا۔ طلال چودھری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ ہیں۔ وہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتی فیصلے کو اپنی متعدد تقاریر میں خوب آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں۔ انہوں نے جڑانوالہ میں اپنے حلقے میں نون لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں پی سی او کے بت بنے ہوئے ہیں، میاں نواز شریف ان کو عدالت سے نکالو، یہ انصاف نہیں کریں گے۔