وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

Last Updated On 14 March,2018 11:51 am

شہر اقتدار میں بارش کا سلسلہ رات کو شروع ہوا جو صبح تک وقفے وقفے تک جاری رہا ، ٹھنڈی ہواؤں نے بھی موسم کو اور حسین بنایا۔ جڑوں شہروں میں لوگ بارش کا مزا لینے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی رم جھم کے بعد موسم بدل گیا ۔ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کھل کر بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج ملک کے بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا ۔ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔