رائیونڈ دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 10 ہوگئی

Last Updated On 15 March,2018 03:13 pm

تفتیشی اداروں نے اندرون شہر سے ایک مشتبہ سہولت کار کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں رائیونڈ دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں تبلیغی مرکز کے باہر لگائے گئے تینوں سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے رائے ونڈ خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حملے میں 5 پولیس اہلکار اور 4 شہری شہید ہوئے ہیں، اس قسم کی کاروائیاں ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے، پہلے ہم ہر ہفتے شہدا کی لاشیں اٹھاتے تھے اب دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں۔
 

Advertisement