یہ خبر بھی پڑھیں:حسین حقانی کیخلاف ایک ہفتے میں قانونی کارروائی مکمل کرنیکا حکم
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے کیا ہوا ؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، وارنٹ کے اجرا کیلئے معاملہ چل رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ معاملہ لمبا نہیں ہوتا جا رہا ؟ کل تک تمام دستاویزات پوری کر لیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا تو انہوں نے حسین حقانی کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرنے کا یقین دلایا۔ چیف جسٹس نے کہا ایک بندہ عدالت کو یقین دہانی کرا کے ملک سے کیسے بھاگ گیا ، یہ عدالت کی عزت کا معاملہ ہے ، حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے اب تک کی پیش رفت دکھاوا ہے۔