نیب لاہور کی بڑی کارروائی، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم گرفتار

Last Updated On 30 March,2018 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم گرفتارکر لیا گیا۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم محمد سہیل بٹ پر اربوں روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزم محمد سہیل بٹ پر پان پتی درآمد اور ٹیکس چھوٹ کی مد میں مجموعی طور پر اربوں کی کرپشن میں ملوث ہونیکا الزام ہے جبکہ نیب حکام کی جانب سے ملزم سہیل بٹ کی گرفتاری سیالکوٹ سے عمل میں لائی گئی ہے۔

ملزم محکمہ کسٹمز میں بطور کلیرنگ ایجنٹ ٹیکس چھوٹ کی مد میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا موجب بنا، ملزم سہیل بٹ نے 12-2011 کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دیگر امپورٹرز کو کروڑوں کا مالی فائدہ بھی پہنچایا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق پان پتی کرپشن کیس میں 40 سے زائد ریفرنسز میں ملزم سہیل بٹ ملوث ہے۔