کراچی اور کوئٹہ میں آج موسم خشک، بعض علاقوں میں ہلکی بارش متوقع

Last Updated On 06 April,2018 12:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی، کوئٹہ سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، ژوب ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ، ژوب ڈویژن میں 13، سبی 19،خضدار14، قلات 11 جب کے گوادر میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔ ژوب ڈویژن میں بعض مقامات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 23 اعشاریہ پانچا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement