ایم کیو ایم کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل

Last Updated On 14 April,2018 05:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ پی آئی بی کے بعد ایم کیو ایم بہادرآباد کی پتنگیں بھی کٹنا شروع ہو گئیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔

اس موقع پر سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شبیر قائمخانی ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ، ہم کسی ذاتی مفاد کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے ، ہم ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالتے۔ انہوں نے کہا آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے ، ہماری ساری جدوجہد عام شہری کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کراچی میں 18،18 گھنٹےلوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے ، وزیراعلیٰ وزیرعظم کو خط لکھ رہے ہیں ، خط سے کیا ہوتا ہے ، کیا وزیراعظم کو فون نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا ملک میں گورننس نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ، کراچی میں لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے ، چیف جسٹس کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیں۔

یاد رہے شبیر قائم خانی وزیر ایکسائز سندھ اور متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ شبیر قائم خانی کا تعلق ضلع میر پور خاص سے ہے۔