کھانا تاخیر سے دینے پر پوتے نے دادی ، بہن کو قتل کر دیا

Last Updated On 15 April,2018 05:23 pm

واقعہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، تشدد سے زخمی ہونے والی دوسری بہن کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا

گوجرانوالہ (دنیا نیوز ) تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں کھانا تاخیر سے دینے پر پوتے نے ڈنڈوں کے وار کر کےدادی اور بہن کو قتل کر دیا جبکہ تشدد سے زخمی دوسری بہن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ وزیر سنگھ میں سفیان نامی ملزم نے ڈنڈوں کے وار کر کے دادی بشیراں بی بی اور 15 سالہ بہن اقرا کو قتل کر دیا جبکہ تشدد سے زخمی ہونے والی دوسری بہن سدرہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سفیان کی بہن نے کھانا لانے میں تاخیر کی جس پرملزم طیش میں آ گیا اور دادی سمیت دونوں بہنوں پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔