نیب ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Last Updated On 16 April,2018 03:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خراب موسم کے باعث نواز شریف اور مریم نواز عدالت نہیں پہنچ سکے جس پر جج احتساب عدالت محمد بشیر نے اسفتسار کیا پھر آپ کیسے لاہور سے یہاں پہنچے ؟ امجد پرویز بٹ نے بتایا میں تو کل بذریعہ روڈ آ گیا تھا۔

یار رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے وکیل آج بھی واجد ضیا پر جرح جاری رکھیں گے۔
 

Advertisement