رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان

Last Updated On 02 May,2018 02:33 pm

ملتان (نیٹ نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 16 مئی کے روز 29 شعبان ہوگی اور ملک میں پہلی رمضان المبارک ممکنہ طور پر 17 مئی کو ہوگی۔

چاند کی رویت کے سبب سعودی عرب، ایران اور عراق سمیت پورے عالم اسلام میں بھی اس بار رمضان المبارک ایک ساتھ 17 مئی سے ہی شروع ہونے کا امکان ہے اور پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا کیونکہ 15 مئی کو دنیا کے کسی بھی خطے میں رویت ہلال کے امکانات نہیں ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کی پیدائش 15 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر48 منٹ پر ہوگی تاہم اس روز15مئی کوپاکستان میں چاند غروب آفتاب سے قبل ہی غروب ہوجائے گا جبکہ 16 مئی کو پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں ہلال غروب آفتاب کے بعد 50منٹ سے 60 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، پاکستان کے شمالی علاقوں میں اس روز ہلال 50منٹ جبکہ جنوبی علاقوں میں 60منٹ تک افق پررہے گالہذا16مئی کوپاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند باآسانی دیکھاجاسکے گا۔
 

Advertisement