چیف جسٹس نے 100 کے موبائل کارڈ پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لے لیا

Last Updated On 03 May,2018 05:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 10 کروڑ موبائل صارفین کی سنی گئی، چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت اور موبائل فون کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 100روپے کے لوڈ پر 40 روپے کٹوتی ہوتی ہے، اتنی زیادہ کٹوتی کس مد میں کی جاتی ہے؟ یہ عوام کا معاملہ ہے، بتایا جائے کارڈ لوڈ کرنے پر کون سے ٹیکسز لاگو ہیں؟۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے بھی موبائل کمپنیوں کے کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی ارکان نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 40 روپے سے زائد ٹیکس کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غریب عوام کی سہولت کیلئے دوسرا طریقہ کار اپنایا جائے۔

سپریم کورٹ موبائل کارڈز کٹوتی ازخود نوٹس کیس کی سماعت منگل کو کرے گی۔
 

Advertisement