جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Last Updated On 05 May,2018 06:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الگ صوبے کے حصول تک اُن کی جدوجہد جاری رہے گی۔

خسروبختیار، طاہر بشیر چیمہ اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے دوسرے رہنماؤں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ماضی میں تمام جماعتوں نے الگ صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے لیکن اب یہ سب نہیں چلے گا۔

اُنہوں نے دعوی کیا کہ سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں اُن کے ساتھ شامل ہورہی ہیں لیکن الگ صوبے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ محاذ کے رہنماؤں کی طرف سے قرار دیا گیا کہ اُنہوں نے مسلم لیگ کو اُس کے رویے کی وجہ سے چھوڑا اور ایسا کرنے کے لیے انہیں مجبور کیا گیا کیوں کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف وعدوں پر ٹرخایا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں جنوبی پنجاب کے ہی نعرے لگیں گے، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الگ صوبے کی تشکیل سے ہی جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دورہوسکتی ہیں۔