لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے 10 سال صوبے پر حکومت کی، اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوئی تو آپکے ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔ انہوں نے کہا نیب کا سورج آج کل پنجاب کی دھرتی پر بہت چمک رہا ہے، مگر دوہرا معیار نہیں چلے گا، سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:یوم مئی ہمیں جبر و استبداد کیخلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: شہباز شریف
وزیراعلی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شیروانیاں، واسکٹ پہن کر نصیحت کرنے والے اربوں روپے کھا گئے، کرپشن میں ڈوبے ہوئے افراد آج نصیحت اور بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اورنج ٹرین منصوبے کو 22 ماہ تاخیر کا شکار کرایا گیا، لاہور کے عوام نے جس طرح اس کا بدلہ لیا، سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا اربوں، کھربوں کھانے والے غربت ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں، عمران خان کا دھرنا، کام نہ کرنا ہے اور سندھ میں حکمرانوں کے مرسوں مرسوں کا مطلب ہے کام نہ کرسوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا اشرافیہ نے کئی سو ارب کے قرضے لے کر معاف کرائے، قرضے معاف کرانے سے امیر اور غریب میں فرق بڑھ گیا، بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لیے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا پنجاب انڈومنٹ فنڈ میں کسی سیاسی فرد نے آج تک سفارش نہیں کی، کسی مفاد کے بغیر بلا سود قرض دیئے گئے، 20 لاکھ افراد کو بلا سود قرض دیئے گئے۔