سیاسی سنڈے :ن لیگ مانسہرہ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

Last Updated On 06 May,2018 10:51 am

لاہور (دنیا نیوز ) ایک اور سنڈے سیاسی سنڈے بن گیا ، آج تین بڑی پارٹیاں ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گی

پاکستان مسلم لیگ ن نے مانسہرہ میں پاور شو کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران جلسے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج لاہور میں ہوں گے اور پارٹی رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
 

Advertisement