لاہور ہائیکورٹ: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی

Last Updated On 07 May,2018 12:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہورہائیکورٹ نے فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ احسن اقبال گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فل بینچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے طلب کر رکھا تھا اور تحریری وضاحت بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

احسن اقبال کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث فل بینچ نے توہین عدالت کے مقدمہ پر سماعت بغیر کارروائی کے 15 روز تک ملتوی کر دی۔