نیب: نوازشریف کیخلاف 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کی شکایت کا نوٹس

Last Updated On 08 May,2018 09:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور دیگر شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھارت بھجوانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پرنوٹس لے لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالرکی خطیر رقم بھجوائی گئی، 4.9 ارب ڈالر کی رقم بھجوانے سے بھارتی غیرملکی زرمبادلہ کےذخائر بڑھے اور پاکستان کو نقصان ہوا، یہ بھاری رقم مبینہ طور پر نوازشریف سمیت دیگر شخصیات نے بھارت بھجوائی، اعلامیے میں رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رقم بھجوانے کی بات ورلڈ بینک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک میں درج ہے۔ جس کے بعد چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف و دیگر کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔