عام انتخابات: حساس پولنگ سٹیشنز پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 08 May,2018 06:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور معذور افراد کیلئے ریمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ پولنگ سٹیشنز پر سہولیات فراہمی کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 363 پولنگ سٹیشنز پر بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں جبکہ 107 پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے 532 پولنگ سٹیشنز پر کام مکمل جبکہ مزید 694 پر حتمی مراحل میں ہے۔

سندھ کے 3688 پولنگ سٹیشنز پر تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ بلوچستان کے 576 پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی آسانی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی حکومتوں کو پولنگ سٹاف کی تعداد کو مکمل رکھنے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔