فیصل آباد: مسافروں سے بھری بس اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Last Updated On 09 May,2018 10:00 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ساہیانوالہ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ کے قریب حادثہ اسوقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں 4 افراد  موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بس ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی۔