پیپلز پارٹی کے لئے بڑا دھچکا، سردار قادر گبول کھلاڑی بن گئے

Last Updated On 09 May,2018 06:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن گبول برادری کے سردار قادر بخش گبول نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن گبول برادری کے سردار قادر بخش گبول کھلاڑی بن گئے ہیں۔ قادر بخش گبول نے برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 21 موجودہ اور سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر کے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔