چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں پر ازخود نوٹس لے لیا

Last Updated On 10 May,2018 11:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا، تمام بار کونسلز کو ایک ماہ میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرا کر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔ سینئر وکیل حامد خان سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کیا وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہونی ؟ جس پرحامد خان بولے وکلاء کی ڈگریوں کی بھی تصدیق ہونی چاہیے۔

عدالت نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر تمام بار کونسل سے جواب طلب کر لئے، جبکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ بار کونسلز سے مکمل تعاون کریں اور تمام بار کونسلز ایک ماہ میں ڈگریوں کے معاملے پر اپنی رپورٹس پیش کریں۔