پیر آف گولڑہ شریف کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

Last Updated On 09 May,2018 09:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو عام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گولڑہ اسلام آباد میں پیر نظام الدین جامی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نظام الدین جامی نے عمران خان کو حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئندہ الیکشنز میں ان کے پیروکار ان کی جماعت کو ووٹ دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام علما ایک وفد کی صورت میں جلد ان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام مکاتبِ فکر کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

Advertisement