چکوال: مسافر بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Last Updated On 09 May,2018 01:09 pm

چکوال: (دنیا نیوز) چکوال میں سرائیں چوک کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسافروں سے بھری بس اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

چکوال سے چوآ سیدن شاہ جانے والی بس جب سرائیں چوک کے قریب پہنچی تو اس کی بریک فیل ہو گئی، ڈرائیور نے بس روکنے کی کوشش کی مگر پہاڑی علاقہ ہونے وجہ سے وہ بس پر کنٹرول نہ رکھ پایا اور بس سڑک سے اترنے کے بعد الٹ کر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر نکالا، 10 شدید زخمیوں اور لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال جبکہ دیگر 10 زخمیوں کو تحصیل سپتال چواء سیدن شاہ منتقل کیا گیا۔
 

Advertisement