لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی سی ایل ملازمین کو الاؤنس نہ دینے پر جنرل مینجر کو نوٹس

Last Updated On 09 May,2018 12:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو الاؤنس نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر جنرل مینجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد آمین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد امین وغیرہ طویل عرصے سے محکمہ پی ٹی سی ایل میں ملازمت کر رہے ہیں، محکمہ کی جانب سے ملازمین کے پے سکیل اور الاونس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایاں کہ ملازمین کو پے سکیل اور الاؤنس نہ دینا قانوں کی خلاف ورزی ہے، محکمہ ملازمین کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پے سکیل برھانےاور الاونس میں اضافہ کا حکم دے۔ عدالت نے جنرل مینجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔