وزیراعظم کو تینوں مسلح افواج کے دستے کل شام الوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے

Last Updated On 30 May,2018 09:22 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے کل شام الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوگا، آرمی ،نیوی اور ایئر فورس کے چاق وچوبند دستے عسکری دُھن بجاتے ہوئے سلامی پیش کرینگے۔

وزیر اعظم مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ بھی کرینگے اور رات 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ ایف سیون تھری منتقل ہو جائیں گے۔