سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی دیدی

Last Updated On 04 June,2018 09:31 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایم این اے حمزہ شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے ،عائشہ احد کے گھر پر پانچ اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔

پولیس کے مطابق عائشہ احد کے گھر سے باہر جانے کیلئے بھی علیحدہ سکواڈ دے دی گئی ہے اور پولیس اہلکار عائشہ احد کے ساتھ رہیں گے۔ ایس پی کینٹ بلال ظفر کے مطابق سپریم کوٹ کے حکم پر عائشہ احد کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ عائشہ احد کی رہائش میرے ڈویژن میں ہے اور سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ عائشہ احد نے حمزہ شہباز، علی عمران اور اپنے ایک ڈرائیور سرور کے خلاف مقدمہ کی درخواست تھانہ جنوبی چھائونی میں دیدی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حمزہ نے نئے گھر شفٹ کرنے کے بہانے ماڈل ٹائون بلایا، بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، زدوکوب کیاگیا۔ سادہ کاغذ پر دستخط کرائے۔