ریحام خان کی شہباز شریف سے پیسے لینے اور مریم نوازسے ملنے کی تردید

Last Updated On 04 June,2018 04:59 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لینے اور مریم نواز سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا جو ای میل نہ چلاسکے اور نگران وزیراعلی کا نام نہ دے سکے وہ ملک کیا چلائے گا، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کتاب سے انہیں کیا مسئلہ ہے ؟ میں جب مناسب سمجھوں گی اپنی کتاب لے آؤں گی، میں کسی کے کاندھوں پر رکھ کر بندوق چلانا پسند نہیں کرتی ، مجھے اظہر جاوید کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ،کتاب میں نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہے۔