'بھارت کی آبی جارحیت کا واحد جواب ڈیم کی تعمیر ہے'

'بھارت کی آبی جارحیت کا واحد جواب ڈیم کی تعمیر ہے'

لیگی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور سابق ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا واحد جواب ڈیم کی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پنجاب میں سمال ڈیمز بنائے۔ اپنے اور شہباز شریف دور کو ہر سطح پر چیلنج کیا مگر مقابلے پر کوئی نہیں آیا۔ ہم نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کام کیے مسلم لیگ ن اس کا سوچ بھی نہ سکی۔