آسٹریلوی فوج کے سربراہ کا دورہ پاکستان، عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Last Updated On 05 June,2018 11:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہ مارک بنسکن نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کیں اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہ ایئر چیف مارشل نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مارک بنسکن نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

مارک بنسکن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مارک بنسکن نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔
 

Advertisement