نااہلوں نے نوٹوں کی سیاست سے ووٹوں کا تقدس پامال کیا: عبدالعلیم خان

Last Updated On 06 June,2018 06:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نااہلوں نے نوٹوں کی سیاست سے ووٹوں کا تقدس پامال کیا۔ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کیلئے 25 جولائی یومِ حساب ہو گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نمائندوں کی خرید وفروخت کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شریف برادران ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ وہ ووٹ کو عزت دینے سپریم کورٹ میں کیوں پیش نہیں ہوئے؟

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اصغر خان کیس میں نام آنے پر نواز شریف کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ نااہل وزیرِاعظم نے اداروں کے خلاف ہٹ دھرمی کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔