ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف لندن فلیٹ کے اصل مالک ہیں: نیب پراسیکیوٹر

Last Updated On 07 June,2018 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحلے میں داخل ہوگیا۔ سابق ویزراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر آج بھی اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے اپنے دلائل میں کہا نواز شریف لندن فلیٹ کے اصل مالک ہیں، آف شور کمپنی کے ذریعےاصل ملکیت چھپائی گئی، حمد بن جاسم سے حسین نواز کو بیریئر شیئرز کی منتقلی کا کوئی ریکار ڈ نہیں، قطری کا بیان غیر متعلقہ ہے، جے آئی ٹی نے پھر بھی قطری کا بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش کی۔

جج احتساب عدالت نے دوران سماعت لیگی رہنما کی نواز شریف سے گفتگو کرنے پر جھاڑ پلا دی۔ جج محمد بشیر نے کہا جس نے گفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے پر اپنے حامی وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے، آج ریاست کے باقی تین پلر کہاں ہیں۔
 

Advertisement