تحریک انصاف کے انتخابی کھلاڑیوں کا آج باضابطہ اعلان ہوگا

Last Updated On 07 June,2018 12:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے انتخابی کھلاڑیوں کا آج باضابطہ اعلان ہوگا، 60 فیصد سے زائد امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بہترین انتخابی اسکوارڈ چنا ہے، ریجنل تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کی سفارشات پر ٹکٹوں کے فیصلے ہوئے۔ انہوں نے کہا جہاں اتفاق نہیں ہوسکا وہاں خفیہ سروے کرائے گئے، عمران خان کو ٹکٹوں میں ازخود فیصلے کا صوابدیدی اختیار دیا گیا ، عمران خان نے کسی ٹکٹ پر بھی اپنا صوابدیدی اختیار استمال نہیں کیا، تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر فیصلے کئے۔
 

Advertisement