صاف شفاف انتخابات ترجیح، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Last Updated On 07 June,2018 04:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نامزد نگروان وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کراؤں گا۔

حسن عسکری نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقیناً بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہم نے ایاز امیر اور حسن عسکری کا نام تجویز کیا تھا، ہماری نیک تمنائیں حسن عسکری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا امید ہے نگران وزیراعلیٰ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایڈمنسٹریشن میں تبدیلیاں لاتے ہوئے شفاف الیکشن کرائیں گے۔
 

Advertisement