پشاور: (دنیا نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی کزن نے جنرل نشست کے لئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کرلئے، شاہ رخ کی کزن پی کے 77 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر نائب صدر غلام احمد بلور نے حلقہ این اے 31 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ہارون بلور نے پی کے 78 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ہی عاقل شاہ پی کے 75 سے الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ عاقل شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ اچھی بات ہے کہ تمام پارٹیاں انتخابات بروقت چاہتی ہیں۔
سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی شاہ فرمان نے پی کے 70، 71 اور این اے 29 کے لئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ایک عورت کی جس کی کوئی حیثیت نہیں اس سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، ریحام خان کے الزامات بہتان عظیم ہیں۔