آرمی چیف کو بل گیٹس کا فون، پولیو مہم پر پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین

Last Updated On 08 June,2018 12:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا آرم چیف کو فون، انسداد پولیو مہم کی کامیابی پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے کامیاب انسدادِ پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عظیم مقصد کیلئے بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت دنیا کے تین خطرناک ممالک میں شامل تھا جہاں پولیو خطرناک حد تک پھیل رہا تھا۔ پاکستان میں فاٹا اور ایسے نو گو ایریاز تھے جہاں پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی تھی۔ پولیو کی صورتحال کے باعث پاکستان پر پابندی لگنے والی تھی۔

پاک فوج نے وزارتِ صحت کے ساتھ مل کر انسدادِ پولیو مہم کو مربوط بنایا۔ پاک فوج نے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی اور دہشت گردوں کے بیانیہ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کئے۔